حضرت ابن سیرین ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس آبگینہ تھا دولت کی زیادتی کی دلیل ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر آبلہ ہے تو دلیل ہے اس کے اندازے پر اس کو مال ملے گا حضرت کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ جسم پر آبلہ خواب میں دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے اس کو حرام ملے گا حضرت جعفر صادق ؓ نے فرمایا ہے کہ جسم پر آبلہ دیکھنا پانچ وجہ پر ہے اول: زیادتی مال ۔ دوم : عورت ملے گی۔ سوم : بچہ پیدا ہوگا۔ چہارم: مراد پوری ہوگی۔ پنجم : اگر آبلہ سفید ہے تو خوف سے امن پائے گا