When someone sees a shining sun in the dream, it means he will gain a higher status in his life, he will go to a great country, and he will have his provisions of life in excess amount.
حضرت دانیال ؑ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آفتاب بادشاہ یا خلیفہ بزرگوار ہوتا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے آفتاب کو آسمان سے پکڑا ہے یا اپنی ملک میں لیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہی بزرگی پائے گا۔ یا بادشاہ کا دوست اور مقرب ہوگا اور اگر دیکھے کہ خود آفتاب ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ آفتاب کے اندازے پر بادشاہ ہوگا۔ اگر بادشاہی کے اہل سے نہ ہوگا، تو اپنی ہمت کے برابر بزرگی اور حشمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب سے جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے ساتھ جنگ اور خصومت کرے گا اور سلطنت بر قرار رہے گی اور اگر دیکھے کہ آفتاب سے نور لیتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے ملک ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب کو پکڑا ہے، لیکن آسمان سے نہیں ہیں تو دلیل ہے کہ بادشاہ اپنے کاموں میں محتاج ہوگا حضرت سیرین ؒنے فرمایا ہے کہ خواب میں آفتاب بزرگوار بادشاہ ہوتا ہے اور چاند وزیر اور زہر ہ عورت اور عطارد بادشاہ کا منشی اور مریخ شاہی پہلوان اور باقی ستارے بدشاہی لشکر ہوتے ہیں۔ حضرت جابر مغربی ؒنے فرمایا ہے کہ خواب میں آفتاب باپ اور چاند ماں اور باقی ستارے بھائی ہوتے ہیں۔ چناچہ حق تعالیٰ اپنے کلام میں حضرت یوسف کے قصے میں بیان فرمایا ہے: ( میں نے خواب میں گیارہ ستارے دیکھے اور آفتاب اور چاند کو دیکھا ہے کہ مجھ کو سجدہ کرتے ہیں)۔ اور جو زیادتی اور کمی آفتاب اور مہتاب اور ستاروں میں دیکھے ماں باپ اور بھائیوں کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ آفتاب روشن اور پاکیزہ نکلا ہے اور اس کے گھر میں چمکتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی خواہشوں میں سے عورت چاہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابر وغیرہ آفتاب کے نور کو ڈھنپتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا حال خطرناک ہوگا اور اس کے احوال خاص کر جب آفتاب کو کھلتا دیکھے بدل جائیں گے اور اگر دیکھے کہ آفتاب سیاہی سے روشنی میں آیا ہے تو دلیل ہے بادشاہ بیمار ہوکر جلد ی شفاہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب کے جسم پر رسی یا دھاگہ لٹکا ہوا ہے اور اس نے اس پر ہا تھ ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے مدد اور قوت حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ وہ رسی ٹوٹ گئی ہے اور وہ گر پڑا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبے سے گرجائے گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں آفتاب یا مہتاب کو سجدہ کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے گناہ یا خطا ظاہر ہوگی اور اگر دیکھے کہ آفتاب یا مہتاب یا تمام ستارے ایک جگہ جمع ہیں اور ان کے نور کو لیتا ہے تو دلیل ہے کہ جہاں کی بادشاہی حاصل کرے گا اور جہاں کے سب بادشاہ اس کے تابع ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ سورج، چاند اور ستارے پکڑے ہیں اور سب سے سیاہ اور تاریک ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا ہلاک ہوجائے گا۔ خاص کر اگر ظالم اور ستمگر بھی ہے۔ حضرت کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ آفتاب کے درمیان سیاہی کا نقطہ ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا دل ملک میں مشغول ہوگا اور اگر دیکھے کہ دو آفتاب آپس میں لڑتے ہیں تو دلیل ہے کہ دو بادشاہ آپس میں جنگ کرے گئے اور اگر آفتاب کو زمین پر اترا ہوا بے نور دیکھے کہ دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ سلطنت سے معزول ہوگا اور ملک سے بے بہرہ ہوگا اور اگر آفتاب کو اپنے ہاتھ میں سیاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اور خواب دیکھنے والا دونوں غموں میں مبتلا ہوں گے اور اگر دیکھے کسی سوراخ میں گم ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ مرے گا اور عام خلقت کو رنج و غم ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب کی پر ستش کر رہا ہے کہ کسی بڑے بادشاہ کا مقرب ہوگا۔ حضرت اسماعیل ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا چہرہ آفتاب کی طرف ہے۔ پھر آفتاب سے چہرہ پھیرلیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ پہلے کافر تھا۔ پھر مسلمان ہوا اور انجام کا ر پھر کافر ہوجائے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ آفتاب کو پھردیکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ کسی نا امید چیز سے رنج پائے گا اور اگر آفتاب کو اپنے ساتھ باتیں کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے مرتبہ اور حشمت اور بزرگی پائے گا۔
stretch of his power could extend between the two horizons of his dream. Owning Sun In Dream By this, we mean that someone in authority will respect and listen to him. This dream is a sign of social respect and superiority in economic status. Seeing Clear and Bright Sun In Dream This indicates he will gain authority or will provide leadership assistance to someone. Otherwise, he will have a happy life and will acquire a lawful fortune. A woman seeing such a dream means that her marriage will be happy and she will receive gifts and gifts from her husband. Seeing the Sun Rise Inside the Room In Dream A political appointment, caution regarding his relationship with someone in charge, or marriage is indicated by this dream. If the sun rises inside a person's room and brightens the room entirely in a dream, he will be honored, elevated, ranked, and renowned. Islamic Interpretations Of Dreams On our website, we present the Islamic view of dreams. Here are the verified interpretations of dreams (based on verified knowledge, not on raw knowledge). If someone sees the sun covered with dust or an eclipse, it is a sign of illness and difficulty or it is the sign of the death of the parents of the dreamer. Spiritual Interpretation For Seeing Sun In Dream Dream in Urdu pronounced as “khawab” and its interpretation as “Tabeer”. Dreams in the life of a person indicate a lot of upcoming events based on their spiritual strength. As well as seeing the sun as a warning or indication of death, the sight of flying could be a blessing. See Meanings OF Your Dreams Here Meaning and interpretations of dreams are varied from dream to dream and can be read on our website as we’ve updated the list with each alphabet. Every alphabet contains essential meanings related to your dreams. If someone sees the sun covered with dust or eclipse, it is a sign of illness and difficulty or it is the sign of the death of the parents of the dreamer. To reach near the sky flying, it means that he will get the blessings of world and religion.