Dreaming about pomegranates has different interpretations. There are no doubts about the authenticity and veracity of the interpretations presented here. Following are some interpretations for dreaming about pomegranates. Eating Pomegranates In DreamPeople who dream about eating pomegranate skins will probably...
حضرت دانیا ل ؒ نے فرمایا ہے کہ انار کی اصل خواب میں مال ہے، لیکن مرد کی ہمت پر ہے۔ خاص کر کہ جب وقت پر کھایا ہویا نہ وقت پر کھایا ہو، اور اگر دیکھے کہ انار درخت سے اُتارا اور کھایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ باجمل عورت سے نفع پائے گا۔ حضرت ابن سیرین ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب انار شیریں مال کا جمع کرنا ہے اور بعض اہل تعبیر نے یہ فرمایا ہے کہ خواب میں انار شیریں کھانا ایک ہزار درہم ہے جو پائے گا، انار ترش غم و اندوہ ہے اور جس انار کا ترش یا شیریں ہونا نہیں جانتا ہے اُس کی تعبیر انار شیریں جیسی ہے۔ حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انار شیریں اس کے موسم پر کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ ہزار درہم ہے پائے گا، یا کم سے کم بچاس درہم کی جگہ دینار پائے۔ تعبیر بیان کرنے والے کو چاہیے کے صاحب خواب کی ہمت اور قدر کے مطابق تعبیر بیان کرے۔ اور اگر دیکھے کہ انار جاڑے میں کھاتا ہے تو ایک دانے کے عوض میں اس کے لکڑیاں لگیں گی او ر ہر حال انار ترش کھانا وقت پر ہویا نہ ہو برا ہے اور انار شیریں کا حکم درمیانے درجے پر ہے۔ حضرت کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انار شیریں اس کے موسم پر کھاتا ہے اگر وہ مسافر تو اس کا سامان اور اسباب فروخت ہوگا اور سودا گر ہے تو سفر مبارک اور باسود منفعت بخش ہوگا، اور دیکھے کہ انار شیریں کے دانے پائے یا اس کو کسی نے د یئے تو دلیل ہے کہ اس کو رنج پہنچے گا۔ خواہ وقت انار ہو یا نہ ہو، اور اگرانا شیریں یا اس کا پوست اور مغز کھائے تو دلیل ہے کہ سب چیزوں سے برخوداری پائے گا۔ حضرت جعفر صادق ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیریں انار کا کھانا تین وجہ پر ہے۔ (۱) اول مال جمع کرے گا۔ (۲) دوم زن پارسا، (۳) سوم شہر آباد ہوگا، لیکن انار ترش کا کھانا موجب غم ہے۔ حضرت اسماعیل اثعث ؒنے فرمایا ہے کہ اگر بادشاہ اس کے پاس انار ہے تو دلیل ہے کہ شہر یا ولایت پائے گا۔ یہی حال رئیس کا ہے اور تاجر کو دس ہزار درہم ہے اور درویش کو دس ہزار درہم یا ایک درہم ملے گا۔
اگر میٹھا ہو تو خواب میں اس کی تعبیر جمع شدہ مال سے ہوتی ہے۔ (۲) اور کبھی یہ عورت پر بھی دلالت کرتا ہے(۳) اور کبھی آباد علاقہ پربھی، انار مال اور لڑکے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ ایسے ہی اس کی تعبیر ہزار، سو، دس، درھموں سے بھی کی جاتی ہے (۵) بعض نے کہا ہے کہ دیکھنے والے کی حالت کے مطابق، بادشاہ کیلئے انار دیکھنا شہر سے تعبیر کیا جاتا ہے اگر وہ اس کو توڑدے تو دلیل ہے کہ شہر فتح کریگا اس کا چلکا شہر کی دیواروں پر دلالت کرتا ہے۔ اس کے دانے شہر کے باشندے ہیں۔ اور اس میں موجود جھلیاں اس کا مال ہے۔(۶) اگر کسی نے خواب میں انار کا چھلکا کھایا ہوا ہو تو دلیل ہے کہ بیماری سے ٹھیک ہوجائے گا، انار کی تعبیر بند صندوق سے بھی کی جاتی ہے کبھی یہ شہد کی مکھیوں کے چھتہ اور شمع کی ٹکیہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۷) اگر انار کے دانے سفید ہوں تو یہ درہم پر (۸) اور اگر سرخ ہوں تو دنا نیز پر دلالت کرتا ہیں۔ (۹) بعض نے کہا ہے کہ انار گھبراہٹ اور سفر پر بھی دلالت کرتا ہے اگر اس کی تعبیر عورت سے کی جارہی ہے تو وہ خوبصورت ہوگی۔ اگر وہ صحیح ہے تو باقرہ ہوگی اور اگر ٹوٹا ہوا ہو تو اشارہ ہے ثیبہ ہوگی۔ (۰۱) متعین انار سے مراد عورت ہوتی ہے، کھٹا انار حرام مال ہوتا ہے بعض نے کہا ہے کہ اس سے مراد غم و پریشانی ہے (۱۱) اگر کسی انار بیچا تو اس نے دنیا کو آخرت کے مقابلہ میں خرید لیا ہوگا۔ (۲۱) انار کو نچور نہ اور اس کا رس پینا آدمی کا اپنے اوپر خرچ کرنا ہے۔ (۳۱) اور وہ مبہم انار جس کے متعلق معلوم نہ ہو کہ میٹھا ہے یا کھٹا تو وہ میٹھے ہی کی طرح شمار ہوگا۔ انار کے درخت پر دلالت کرتا ہے۔ عیالدار شان و شوکت والے آدمی جسے سے ہے۔ (۱۴) بادشاہ ہو تو انار سے مراد بادشاہوں پر غالب ہوگا۔ (۵۱) اگر تاجر ہو تو وہ گناہوں اور برائیوں سے بچتا ہوگا اس کی تجارت پڑھے گی۔ (۶۱) انار کے درخت کا کانٹا قطع رحم پر دلالت کرتا ہے کبھی انار کا درخت گھبراہٹ پر بھی دلالت کرتا ہے (۷۱) بعض نے کہا کہ میٹھا انار حلال رزق ہے جو محنت سے حاصل ہوا اور کھتا غم وپریشان اور برائی کی علامت ہے (۸۱) اور کھتا میٹھا رزق ہے جس میں شبہ ہو۔
When you see yourself eating a sweet pomegranate, it is a sign of getting wealth. Instead, every sweet fruit is an explanation of the happiness in the world. Every person enjoys the sweet fruits and if he sees himself eating them in the dreams, it is a good sign for him.