<Angothi Ka Beach Dalna Khwabe Mai Khwabon Ki Tabeer In Urdu.

Khwab Mein Anghooti Ka Baich Dalna

خواب میں انگوٹھی کا بیچ ڈالنا دیکھنا

To Sell a Ring in Dream

“Khawab Mein Angoothi Ka Baich Dalna” is a good dream in dreamer sees that he has sold the ring in his dream. All the dreams are connected with the view as well. Tabeer about this dream tells that if the person does not get the money after selling this he will sale some property and in case he receives the money of the sold ring...

خواب میں انگوٹھی کا بیچ ڈالنا دیکھنا

حضرت دانیال ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں آنگوٹھی کی صفت اور نقش دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو اس کے آقا سے نیکی اور خیر پہنچے گا۔ اور دیکھے کہ اس کو کسی نے آنگوٹھی مہر کرنے کیلئے دی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ اس کے لائق ہے، بہت پائے گا۔ یعنی آنگوٹھی کی قدروقیمت کے مطابق اگر بادشاہ کے لائق ہے تو بادشاہ ہوگا۔ نہ مال و دولت پائے گا اور اگر دیکھے کہ مسجد میں نماز میں یا جہاد میں اس کو کسی نے آنگوٹھی دی ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص عابد اور زاہد ہوگا۔ اگر سوداگر ہے تو تجارت میں نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ نے آنگوٹھی دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ملک میں سے بادشاہ کچھ دے گا یا بادشاہ کے ملک میں اس کو یا اس کے خو یشوں کو برائی پہنچے گی۔ حضرت ابن سیرین ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے اس کی آنگوٹھی ضائع ہوئی یا کوئی چیز چرا کر لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے کا موں میں آفت یا دشواری ظاہر ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ آنگوٹھی ٹوٹی اور اس کا نگینہ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بزرگی بہتر ہوگی اور اس کی آبرو قائم رہے گا اور اگر دیکھے کہ اپنی آنگوٹھی کسی کو بخشی ہے تو دلیل ہے کہ اپنے ملک میں سے جو کچھ ما ل و دولت رکھتا ہے۔ اس میں سے کچھ کسی کو بخشے گا اور دیکھے کہ اپنی آنگوٹھی فروخت کی اور اس کی قیمت لی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ اس کے پاس ہے فروخت کرے گا اور ا گر قیمت نہیں لی ہے تو کچھ حصہ جائیداد کا فروخت کرے گا۔ حضرت کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھا ہے کہ اس کی آنگوٹھی کی ساخت ناپسندیدہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال کو کچھ ہوگا اور بادشاہ اس پر غصہ کرے گا اور اگر چاندی کی آنگوٹھی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا مال حلال کا ہے اور اگر سونے کی آنگوٹھی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا مال مکروہ اور حرام ہے اور اگر آہن کی آنگوٹھی دیکھے تو جو کچھ اس کے پاس ہے تھوڑا اور زلیل ہے اور اگر آنگوٹھی سات دھات یا سپیڈ قلعی کی دیکھی تو مال کے تھوڑا ہونے کی دلیل ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ آنگوٹھی دیو لے گیا ہے تو اس خواب کی تعبیر سب سے برُی ہے حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی آنگھوٹھی لوہے کی ہے تو دلیل ہے کہ قوت اور توانائی پائے گا اور اگر تانبے یا رانگ کی ہے تو دلیل ہے کہ بے اصل لوگوں سے فائدہ اٹھائے گا اور اگر بلور کی آنگوٹھی دیکھے تو دلیل ہے کہ عام لوگوں سے اس کو کچھ ملے گا اور اگر چاندی کی آنگوٹھی دیکھے کہ اس کو کہیں سے کچھ ملے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی آنگوٹھی کسی کے پاس امانت رکھی ہے یا بخش دی ہے تو اس نے بھی اس کو آنگوٹھی واپس دی ہے تو دلیل ہے کہ نکاح کیلئے عورت چاہے گا اور اس کو قبول نہ کرے گا اور نہ ہی اس کو دیں گئے اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی آنگوٹھی توڑی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیال میں جدائی پڑے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنگوٹھی کے دو نگینے ہیں جو اس کو کسی نے دی ہے اور دونوں اس کے مطابق ہیں تو امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب غلام زادہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ان دونوں نگوں میں سے ایک گر گیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ دو گناہوں میں سے ایک کی توبہ کی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ لکھے ہوئے خط پر اپنی آنگوٹھی سے مہر لگائی ہے تو اس کی دلیل ہے کہ کوئی پوشیدہ چیز اس کو ملے گی۔ اور اگر دیکھے کہ کھلے خط مہر لگائی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی ظاہری چیز اس کو ملے گی۔ حضرت جعفرصادق ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاندی کی آنگوٹھی کو دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول : سلطنت۔ دوم: عورت۔ سوم: فرزند۔ چہارم: مال و دولت۔ اور سونے کی انگشتری نیک ہے۔ اور اگر عورت دیکھے کہ نگ سمیت ضائع ہوگی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ اور عزت کرے گی یا اس کا بچہ کہ آنگوٹھی سمیت ضائع ہوگی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ اور عزت کرے گی یا اس کا بچہ مرے گا یا اس کا مال ضائع ہوگا اور اگر حاکم ہے تو معزول ہوگا۔ اگر عورت ایسا خواب دیکھتی ہے تو اس کا خواند یا فرزند مرے گا۔

in dream he will sell out almost all his property. Interpretations made by the scholars are posted here and are authentic in their contest as well. You can search for other dreams as well The person will suffer the pain of separateness of a woman if he sees that he is putting a ring in the finger in his dreams.

Anghooti Ka Baich Dalna

ا(الف) سے شروع ہونے والے تمام خواب

Comments

اپنے خوابوں کی تعبیر پوچھیں