Apnay Aap Ko Urtay Huey Dekhna

خواب میں اپنے آپ کو اُ ڑتے ہوئے دیکھنا

To See Oneself Flying in Dream

After seeing themselves fly in dreams, those who are learning will seek virtue, while those who are debouched will seek vice. Dreams of flying or racing will help people win races. Flying horizontally will straighten out a person's matters without requiring them to exert any efforts.

خواب میں خود کو اڑتا ہوا دیکھنا

حضرت دانیال ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے پرندے کی طرح بے جگہ اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ بلندی کے مطابق سفر کو جائے گا اور زمین سے اُڑنا مرتبہ اور شرف کا پانہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سیدھا آسمان کو جاتا ہے تو یہ نقصان ہے اور اگر دیکھے کہ ہوا میں اس قدر اڑتا ہے کہ آسمان پر جاپہنچا ہے اور اس میں گم ہوگیا ہے اور پھر زمین پر نہیں آیا تو دلیل ہے کہ وہ دنیا سے بہت جلد رحلت کرے گا یعنی مرے گا۔ حضرت محمد ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ قبلہ کی جانب سے اُڑا ہے اور پھر اپنی جگہ آیا ہے تو دلیل ہے کہ سفر سے جلدی واپس آئے گا اور بہت سا نفع اُٹھائے گا۔ خاص کر اگر پر بھی رکھتا ہے اور اگر بغیر پر کے اُڑتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی حالت سے پھرے گا، اور اگر دیکھے کہ اپنے بالا خانے سے دوسرے بالا خانے پر اُڑتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے کر کسی دوسری عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا۔ حضرت کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ فضا اور نواح آسمان پر اُڑا ہے تو حج کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر سے کسی نا معلوم گھر کی طرف اُ ڑا ہے تو دلیل ہے کہ اُس کی موت قریب آئی ہے۔ اس کو چاہیے کہ گناہوں سے توبہ کرے اور اگر دیکھے کہ پر رکھتا ہے لیکن پرندوں کے پروں کے بر خلاف ہیں تو دلیل ہے کہ بیمار ہوکر قریب بہ ہلاکت ہوگا، اور آکر کار شفاء پائے گا، اور اگر دیکھے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ اُڑتا ہے تو دلیل ہے کہ عنقریب سفر کرے گا۔ حضرت جعفر صادق ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اُڑنا پانچ وجہ پر ہے۔ (۱) اول سفر، (۲) حج (۳) سول بزرگی (۴) چہارم تغیر حال (۵) پنجم مرض الموت پناہ بخدا۔ خواب میں اُڑنا بیداری میں سفر کرنے کی دلالت کرتا ہے (۲) اور ا لٹا لیٹ کر اُڑنا راحت کی علامت ہے۔ (۳)مقیم کیلئے اُڑنا کوئی بہتر نہیں ہے (۴) ایک چھت سے کسی دوسرے چھت کی طرف پرواز کرنا ایک بڑے آدمی کی طرف سے دوسرے بڑے رفیع القدر آدمی کی طرف منتقل ہونے پر دلالت کرتا ہے اور چھتوں میں سے جو چھت اُونچی ہو وہ اس شخص کے ارفع و اعلیٰ ہونے پر دلالت کرتا ہے اور بعض اہل تعبیر کے نزدیک عورت ہے چناچہ ایک چھت سے دوسرے چھت کی طرف اُڑنا ایک عورت سے دوسری عورت کی طرف جانے کی دلیل ہے اگر کسی عورت نے کسی جاننے والے آدمی کے گھر کی طرف کی گئی تو دلیل ہے کہ وہ اس شخص سے نکاح کرے گی (۶) خواب میں ایک معروف گھر سے کسی بعید غیر معروف گھر کی طرف پرواز کرنا مرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۷) قیدی کیلئے خواب میں اُڑنا قید سے خلاصی اور غلام اور کے لیے آزادی کی دلیل ہے (۸) غلام کا دیوار کے روشن دان سے اڑنا اس کے بھگوڑا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۹) پروں کے ساتھ اُڑنا زیادہ سفر کی علامت ہے۔ (۰۱) بے اڑنا ایک حال سے دوسری حالت کی طرف منتقل ہونے یا ایک مکان سے دوسرے مکان میں شفٹ ہونے پر دلالت کرتا ہے (۱۱) اور مسافر کیلئے اُڑنا اپنے وطن کی طرف آنے کی دلیل ہے اور بقول بعض یہ خواب بھی کثرت سے اسفار کی علامت ہے۔ (۲۱) خواب میں پرندوں کے ساتھ اُڑنا مسافروں کے ساتھ مصا حبت کی دلیل ہے۔ (۳۱) لالچی آدمی کیلئے اُڑنے کی کوئی اچھی تعبیر نہیں ہیں (۴۱) خواب میں کسی انسان کے ساتھ اُڑنے میں مقابلہ کرنا اس سے آگے نکلنا اس پر غالب آنے کی دلیل ہے اور آگے نکلنے والا رفیع انسان ہوگیا (۵۱) پہاڑوں کے اوپر پرواز کرنا حکومت ملنے اور اس حکومت کے ذریعے دوسرے بادشاہوں پر بغیر مشقت کے غالب آنے اور ان بادشاہوں کے ان کے مطیع ہونے کی بشارت ہے۔ (۶۱) سلطنت کے اہل کیلئے پرواز کرنا سلطنت ملنے کی دلیل ہے (۷۱) اور اُڑتے وقت کسی چیز پر گرنا اس چیز کے ملنے کی علامت ہے۔ (۸۱) اور اگر حکومت کرنے کا اہل نہ ہو تو دین میں خطا واقع ہونے اور بیمار ہونے کی دلیل ہے۔

Changing rooftops in a dream represent changing wives in the future, therefore someone will fly while changing rooftops in a dream. People who fly from one country to another feel a sense of dignity and satisfaction. The former will certainly have the province in his hands if he sees himself flying above the mountains. Those who are ordinary or submissive will die if they see themselves flying over a mountain or being afflicted with a disease. A person could also be on the verge of committing something sinful very soon. Prisoners who dream of flying will very soon be freed if they see themselves flying in hopes of being released. Thus, we can say that a prison is lucky and that people who are strangers or expatriates are likely to return to their country soon. In the case of a person who sees himself flying in the sky and then returns to earth, he will be seriously ill before he dies, but then, just before passing away, will be recovered. It is a fact that anyone who leaves the earth and never returns will soon die. All of the above discussions are based on real and authentic sources. If anyone sees himself flying in the dream, it means that he will cut off all the evil deeds in life. It also reflects that the person will go on a long journey and will return home safely. He will face no difficulty in the journey and the objective for which he has travelled will be fulfilled accordingly.

Apnay Aap Ko Urtay Huey Dekhna

ا(الف) سے شروع ہونے والے تمام خواب

Comments

اپنے خوابوں کی تعبیر پوچھیں