Eant Ka Deewar Sey Nikal Jana

خواب میں اینٹ کا دیوار سے نکل جانا

To See a Brick Getting Out of the Wall in Dream

Bricks can be interpreted in dreams both in a positive and a negative way, depending on their context. This is beneficial because it can mean that the dreamer is earning money. The owner of a backed brick will have a son who will be notorious and will spend his life in backbiting. Additionally, the child will live a long life.

اینٹ

حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اینٹ مال جمع اور اکٹھا کیا ہوا ہے چناچہ ہر ایک اینٹ کے عوض ہزاردرہم مقرر کرتے ہیں اگر دیکھے کہ اس نے بہت سی اینٹیں جمع کی ہیں دلیل ہے کہ اس کا بہت سا مال جمع ہوگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے اس نے دیوار میں سے اینٹ تراشی ہے دلیل ہے کہ دیوار کے مالک کا مال لے گا اور اگر دیکھے کہ اینٹ کو پارہ پارہ کرکے پر گندہ کر دیا ہے دلیل ہے کہ اپنے مال کو پورا گندہ اور تلف کرے گا۔ حضرت بابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے کہ پختہ اینٹ خواب میں بری ہے کیونکہ اس کو آگ پہنچی ہوئی ہے اس وجہ سے غم و اندوہ پر دلیل ہے۔

کچی اینٹ

اسکی دلالت حاصل ہونے والے مال پر ہوتی ہے ہر اینٹ کی تعبیر صاحب خواب کی حیثیت کے بقدر سو درہم یا ہزار درہم یا دس درہم کی جاتی ہے۔ اس کے سانچے کی دلالت حسن دین اور حسن عمل پر ہوتی ہے اور اینٹ کی تعبیر خادم سے بھی کی جاتی ہے۔ (۲) مکان سے اینٹ پھینکنا اور اس کا ریزہ ریزہ ہونا خادم کے ہلاک ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳) کسی جگہ اینٹ بنتا ہوا خود دیکھنا اولاد کے زیادہ ہونے کی طرف اشارہ دیتا ہے۔ (۴) کچی اینٹوں سے مکان بنانا ریاست و ولایت کے منصب پر فائز ہونے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اینٹ بنانا مرنے کی علامت ہوتا ہے (۵) کسی مکان سے کسی کو اینٹ اکھارتا دیکھتا ہوا دیکھنا اس کے مکینوں میں سے کسی کے گم ہونے پر دلالت کر تا ہے (۶) بہت سارے اینٹوں کا ایسا ڈھیر دیکھنا جو کسی مصروف میں استعمال ہوتے ہیں، دنا نیز ملنے کی دلیل ہے۔

When someone sees a brick getting out of the wall in the dream, it means that any person of that house will leave the house. It also reveals that an important woman will leave the house or she will die. The getting out of bricks from the wall means that the peace of the house is also getting out and some important people of the house are arriving out of it.

Khawab Main Eant Ka Deewar Sey Nikal Jana Daikhna

ا(الف) سے شروع ہونے والے تمام خواب

Comments

اپنے خوابوں کی تعبیر پوچھیں