حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ شہر میں کسی مقام میں والے برستے ہیں تو دلیل ہے کہ وہاں کے لوگوں کو بادشاہ سے رنج پہنچے گا اور دیکھے کہ بارش، بجلی اور کڑک اور اولوں کے ساتھ دلیل ہے کہ اس جگہ قحط اور تنگی اور نقصان ہوگا۔ حضرت ا براہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بارش اولوں کے ساتھ دیکھنی نعمت اور فراخی اور امن پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اولوں کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔ (۱) بلا، (۲) جھگڑا، (۳) لشکر (۴) قحط، (۵) بیماری۔ خواب میں اولے برسنے کی تعبیر بادشاہ کی طرف سے سزا اور عذاب، اموال کے چلے جانے اور ضرب شدید اور درد میں مبتلا ہونے کی نشانی ہے (۲) کسی نے دیکھا کہ بے موسم آسمان سے اولے برس رہے ہیں یا برف باری ہورہی ہے تو یہ صاحب خواب کے مرض کے مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہونے کا اشارہ ہے۔ (۳) کسی نے دیکھا کہ اولے یا برف اس کے بدن پر گررہے ہیں تو یہ اس کے بعض مال کے ضائع ہونے کی علامت ہے (۴) برف باری کے موسم برف باری غم و اندہ کے ختم ہونے اور ردشمنوں اور حاسدوں کے ذلیل ہونے کی دلیل ہے اس لئے کہ اس سے زمین کو ٹھنڈک حاصل ہوتی ہے۔ جس سے سانپ اور بچھو وغیرہ ظاہر ہوتے ہیں۔ (۵) کسی نے دیکھا اتنی زیادہ بارش ہوئی ہے کہ جس کی وجہ سے مکانات اور راستے برباد ہوگئے اور چلنا مشکل ہوگیا تو یہ معاشی بحران کی طرف اشارہ، اور اسفار کے معطل ہونے کی علامت ہے۔ (۶) خواب میں اولے دیکھنا ضرر کی علامت ہے اگر اس سے نقصان ہوا۔ اگر دیکھا کہ اولے برس رہے ہیں لیکن کسی کو کوئی نقصان نہیں ہورہا ہے تو یہ خیر کہ علامت ہے اگر لوگ اس سے اپنے برتن بھرلیں یا اس سے کچھ کھائیں تو رزق ملنے کا اشارہ ہے۔ (۷) زمین پر اولے پڑنا نزول رحمت کی دلیل ہے۔ (۸) فصل اور نباتات پر بغیر نقصان کے اولے بر سنا خیر اور خوشحالی کی طرف مشیر ہے کبھی یہی خواب فصلوں برٹڈیوں کی علامت ہے۔ (۹) اور اگر اولوں سے فصلوں کو یا مکانات کو نقصان ہوا تو یہ مالی نقصان اور تاوان یا پھوڑے پھنسی میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔ (۰۱) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ اولوں کو چھلنی یا کپڑا یا کسی ایسی چیز کے اندر اٹھائے ہوئے ہے۔ جسمیں عموماً پانی نہیں ڈالا جاتا تو تعبیر یہ ہے کہ اگر صاحب خواب مالداروغنی ہے تو اس کو مالی نقصان ہوگا۔ یا اس کا کاروبار کم ہوجائیگا۔ اگر اس کا مال دریا میں ہے تو ضائع ہو نے کا خطرہ ہے، اور اگر صاحب خواب فقیر ہے تو یہ اس کی محتاجی ختم ہونے کی علامت ہے۔
someone sees a lot of hail in an open field in the dream, it means that the person has many enemies and they are malevolent and may also bring harm the person seeing as such. Therefore, whenever anyone sees the hail in the dreams, they ought to be careful from their enemies and protech themselves from any loss of health or wealth.