“Khawab Mein Unglioon Ko Alag Alag Dekhna” has many tabeers depending upon the view of the dream and the dremaer as well. Tabeer in Urdu tells that the right hand’s five fingers represents the prayers while fingers of the left hand represents the brothers of thew dreamer. An interpretation about the cut or separated...
حضرت اابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ دائیں ہاتھ کی پانچ انگلیاں پانچ نمازیں ہے اور بائیں ہاتھ کی پانچ انگلیاں پانچ نماز یں ہیں اور بائیں ہاتھ کی پانچ انگلیا ں فرزنداور برادرہیں۔ بعضاہل تعبیرنے بیان کی ہے کہ انگوٹھا صبح کی دلیل ہے اور انگلی شہادت نماز ظہر اور درمیانی انگلی نماز عصر اور راس کے ساتھ کی انگلی نماز مغر ب اور سب سے چھوٹی انگلی نمازعشاء کی دلیل ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں کے دائیں ہاتھ کی انگلیا ں نہیں رکھتاہے تودلیل ہے کہ اس کا فرزند یابرادرمرے گا اور بعض کہتے ہیں کہ اس کے بھتیجے پر کوئی سخت مصیبت پڑے گی۔ حضرت کرمانی ؑنے فرمایا ہے کہ اگرکوئی شخص میں دیکھے کہ ہاتھ کی انگلیاں آپس میں ملی ہوئی نہیں میں تو تنگ دستی کی دلیل ہے اور اگر آپس میں ملی ہوئی ہیں تودلیل ہے کہ اس کے بھائیوں اورفرزندوں کا کام درست ہوگا۔ اور اگر انگلیوں کودیوانو کی طرح بند کیا ہوا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کے اور اس کے اہل بیت کا کا ربستہ ہوجا ئیں گے۔ حضرت جابر مغربی ؒنے فرمایا ہے کہ اگرکوئی شخص دیکھے کہ اس کا انگو ٹھا کٹا ہوا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کومال کی قوت ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ شہادت کی انگلی کٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ فرض نماز وں میں تقصیر کرتا ہے اور اگر دیکھے کہ درمیاں والی انگلی کٹی ہوئی ہے تو اسامر کی دلیل ہے کہ اس شہر کابادشاہ رئیس مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درمیان والی انگلی کے ساتھ والی انگلی کٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہوگا۔اور اگر دیکھے کہ اس کی چھنگیا کٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا فرزندزادہ مریگا۔ حضرت اسماعیل اشعثؒ نے فرمایاہے کہ پاؤں کی انگلیوں کو خواب میں دیکھنا زینت اور آرائش کی دلیل ہے اور اگر پاؤں کی انگلیوں کو سخت اورقومی دیکھے تودلیل ہے کہ اس کی شادی ہوگی اور اس کے خلاف دیکھے تو اس کاکام بھی نہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی کوآفت پہنچی ہے کہ چل نہیں سکتا ہے تودلیل ہے کہ اس کو مال جانے کی وجہ سے سخت رنج پہنچے گااور اگر ہاتھ پاؤ ں کی انگلیوں کو ٹوٹا ہوا دیکھے تودلیل ہے کہ اس کاکام خراب ہوگا۔ حضرت جعفرؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگلیوں کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔اول:فرزند۔ دوم:بھتیجے۔سوم:نوکر۔چہارم:دوست۔ پنجم:قوت۔ ششم:پنج نماز۔ اگرکوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی انگلیاں گرگئی ہیں تودلیل ہے کہ خو یشوں اور اہل بیت سے جدائی ہوگی اور وہ خودبھی پر یشان ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ٹوٹی ہوئی ہے تو اس کی امر کی دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ میں سے کوئی مرے گا۔ حضرت خلف افہانی ؒنے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں کوئی شخص دیکھے کہ اس کے انگو ٹھے سے دودھ نکاتا ہے یا اس کی شہادت والی انگلی سے دودھ نکاتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اپنی ساس سے جھگڑکرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی انگلیوں سے آوازآتی ہے تو امر کی دلیل ہے کہ اس کے خویشوں میں گفتگوہوگی۔
fingers tells that the dreamer will have to face the sorrow and hardhsips as well. In case of the fingers are not separated and are joint in the dream it represents that the dreamer will see his brothers and he will have done with the accuracy in the work. When someone sees his fingers separately in his or her dreams, that means he will spent his life in severe pain and his close one's will left him or her.