Khwab Mein Qabristan Dekhna Ki Tabeer

خواب میں گورستا ن دیکھنا

To See A Graveyard in Dream

According to Islamic interpretations, seeing graveyards is good because it brings comfort and appeasement. When someone sees spiritual dreams, they are considered lucky. There will be some comfort and relief for the terrified dreamer. There are signs that seem to indicate that you have dreamed of terror, but these signs are interpreted positively.

خواب میں گورستان دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گورستان کا دیکھنا جاہلوں کی صحبت ہے کہ اُن کا دین اور دنیا خراب ہے اور غم و پشیمانی ہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کے مطابق: خواب میں گورستا ن دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے اہل قبور کی زیارت کی ہے۔ دلیل ہے کہ قیدیوں سے ملے گا اور اگر دیکھے کہ گورستان پر بارش برسی ہے۔ دلیل ہے کہ اہل قبور پر رحمت حق ہوگی۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ کے مطابق: خواب میں گورستا ن دیکھنا

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر مالدار دیکھے کہ قبروں میں گیا ہے اور ان کو سلام کیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ درویش ہوگا اور لوگوں سے بھیک مانگے گا۔ کیونکہ گورستان ناداروں کی جگہ ہے، اور اگر دیکھے کہ معلوم گورستان میں ہے اور مردے قبروں سے اُٹھے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس جگہ کے لوگ بلا اور محنت میں گرفتار ہوں گے اور اگر دیکھے کہ قبریں کھلی ہیں بعض مردے ہیں اور بعض زندے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں محنت اور تنگی ظاہر ہوگی۔

Gorastan Dekhna

It is not a good sign. If you see cemetery or burial ground in your dream then it means you will suffer in case of finance. You will not be respectful person among your neighbors, friends and relatives. You will not have enough money to meet your needs. You will live a poor life. If you've had this dream, then you shouldn't be overly worried. By looking at the relevant interpretations here, you can find out what your other dreams tell you about your career, personality, or life.

(گ) سے شروع ہونے والے تمام خواب

Comments

اپنے خوابوں کی تعبیر پوچھیں