If you see a donkey in the dream, it has different interpretations according to each situation in the dream. If the person is riding the donkey or he finds himself the owner of the donkey, he will be succeeded in the specific task. The interpretation is also reflecting towards wealth and stock.
حضرت دانیال علیہ نے فرمایا ہے کہ گدھا خواب میں نصیب اور بزرگی ہے۔ اور گدھے کی نیکی اور بدی صاحب خواب پر رجوع کرتی ہے ۔ اگر دیکھے کہ گدھے اُس کی ملکیت ہے۔ یا اس کے قبضہ میں آیا ہے اور اُس نے گدھے کو پکڑ کر باندھ لیا ہے تو دلیل ہے کہ خیر کا دروازہ اُس پر کھلے گا اور غم سے نجات پائے گا اور اگر بہت سے گدھے دیکھے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو نعمت اور مال زیادہ دیا جائے گا۔
Hazrat Daniyal A.S na farmya hai ka gadha khwab mein naseeb or bzurge hai or gedha ke naki or badi shba khwab par rajo karte hai agar dekha ka gadha us ke malkeyat hai ya us ka kabza main aya hai or us na gadha ko pakar kar bandhb lea hai to daleel hai ka kahir ka darwaza khula ga or gum sa nejat paya ga.
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہےکہ اگر دیکھے کہ سیاہ گدھے پر بیٹھا ہے تودلیل ہے کہ بزرگی اورسرداری پائے گا اور عزت اور مرتبے کی بھی دلیل ہے۔ اور اگر سبز گدھے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ عابد اور زاہد ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ سرخ گدھے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ تو دلیل ہے کہ عیش اور عشرت میں زندگی بسر کرے گا اور دیکھے کہ زرد گدھے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہوگا اور اگر حاملہ گدھی پر بیٹھا ہے دلیل ہے ہےکہ خیر اور خوشی ہوگی۔
Hazrat Ibn-e-Sirin na farmya hai ka agar dekha ka siyha gadha par betha hai to daleel hai ka buzurge or sardare paya ga or ya ezat or martbha ke bhe daleel hai. Agar sabz gadha par batha hai to daleel hai ka abid or zahid ho ga.
حضرت جعفرصادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گدھے کو دیکھنا دس وجہ پر ہے۔ (1) نصیب ۔(2) دولت۔ (3) حکومت۔ (4) ریاست۔ (5)مال۔ (6) عورت یا کنیز۔ (7) شادی۔ (8) اقبال۔ (9) سرداری۔ (10) مرتبہ
Hazrat Jafar Sadiq A.S na farmya hai ka khwab mein gadha ka dekhna das waja par hai 1: Naseeb 2:Dolat 3:Hakomat 4:Reyasat 5:Mall 6:orat ya kaneez 7:Shadi 8:Iqbal 9: Sardare 10:Martbha.