Dreaming a situation in which the person is riding the walrus is a good dream for him. According to the interpretations of such a dream, the person will be famous in the society and it is also a reflection of his higher status.
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ فیل یعنی دریائی گھوڑا کو خواب میں دیکھنا دلیل بزرگی اور عزت اور جاہ کی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ عربی گھوڑے پر بیٹھا ہے اور گھوڑا مطیع و فرما نبردار ہے تو عزت اور بزرگی کی دلیل ہے۔ مگر اُسی اندازے کے مطابق جس قدر گھوڑا عمدہ ہے۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ گھوڑا لیا ہے۔ لیکن گھوڑا نہیں ہے۔ یا کسی نے اُس کو دیا ہے اور اُس پر بیٹھا ہے تو شرف اور بزرگی گھوڑے کی نسبت کم پاےئج گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑے کے سامان مین کمی ہے۔ مثلا زین یا نمد یا لگام نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اُسی قدر بزرگی میں نقصان ہوگا۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ برہنہ گھوڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے۔ کہ اُس کی مصیبت اور گناہ زیادہ ہوگا۔ اور اگر دہ گھوڑا کسی دوسرے کا ہے تو گھوڑے والے کا یہی حال ہے جو ہم نے بیان کیا ہے۔ اگر دیکھے کہ گھوڑا برہنہ ہے تومطیع ہے و شرف اور بزرگی کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھا کہ گھوڑے پر سوار ہے اور گھوڑا چھت یا دیوار پر کھڑا ہے تو دلیل ہے کہ گناہ اور معصیت بہت کرے گا۔